Monday, 13 March 2023
مسیحا ایسے بھی ہوتے ہیں
شاباش ڈاکٹر محسن ممتاز، سرجن ڈسٹرکٹ ھسپتال، وھاڑی
گزشتہ دنوں ڈاکٹر محسن ممتاز صاحب ملتان سے اپنے نجی کام سے واپس وہاڑی آرہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے چار کار سواروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں. دو کو کولہے کی ہڈی کے پاس ٹانگوں میں اور دو کو پیٹ میں گولیاں لگیں. وحشت کا عالم ھے مریض درد سے کراہ رہے ہیں ڈر کے مارے لوگ گاڑیاں بھگا کر لے جا رہے کہ ان پر بھی حملہ نہ ھو جائے
ڈاکٹر محسن کی گاڑی اسی سڑک سے گزرتی ھے خون میں لت پت چار لوگوں پر نظر پڑتی ھے. جذبہء مسیحائی غالب آتا ھے. تمام خطرات مول لیتے ہوئے گاڑی سائیڈ پر کرتے ہیں اور 1122 کو پہلے کال کرتے ہیں. پھر اپنی گاڑی سے ایمرجنسی کٹ نکالتے جس میں بوتلیں، پٹیاں اور ٹانکے لگانے کا سامان موجود ھوتا ھے. اس کو اٹھا کر درد سے کراہتے افراد کی طرف بڑھتے ھیں. ان پر بھی حملہ ھونے کا خطرہ لیکن اپنی جان کی پرواہ نہیں، سامنے جذبہء مسیحائی ھے. فوری چاروں مریضوں کے جسموں سے نکلتے خون کو روکنے کی کوشش میں لگ جاتے. ڈاکٹر محسن ممتاز کے جذبے کو دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ لوگ سڑک پر جمع ہونا شروع ہوجاتے اور ڈاکٹر محسن اور خون میں لت پت جوانوں کے آگے گھیرا کر کے حفاظتی تحویل میں لے لیتے ھیں. ڈاکٹر محسن جن دو کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں خون زیادہ بہہ رہا اور چاروں مریضوں کی جان خطرے میں ھے. ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آتی ھے تو ڈاکٹر محسن ان چاروں کو ملتان نشتر ہسپتال بھیجتے ھیں اور ساتھ وہاں جاننے والے ڈاکٹروں کو بھی ایمرجنسی تک اطلاع دے دی جاتی ھے کہ دو مریض آرہے ھیں جن کے پیٹ گولیاں لگی ہیں فوری ایمرجنسی آپریشن کی ضرورت ھے ٹیم تیار رہے.
الحمدلله ڈاکٹر محسن ممتاز کی دلیری اور جذبہ مسیحائی سے چار قیمتی انسانوں کی جان بچ گئی اور آخری اطلاع تک تمام چاروں افراد نشتر ہسپتال میں رو بہ صحت ھیں. ماشاءاللہ
ڈاکٹر محسن ممتاز کو پوری پاکستانی قوم خراج تحسین پیش کرتی ھے. یقیناً یہ انسانیت کی جیت ھے
اللہ کرے دوسرے ڈاکٹر صاحبان بھی جناب ڈاکٹر محسن ممتاز کیطرح جذبہء مسیحائی سے سرشار ھوں. ھمارے دل آپ کیلئے ایسے ھی دھڑکنیں گے جیسے ڈاکٹر محسن ممتاز کیلئے دھڑکتے ھیں.
اللہ کریم ڈاکٹر صاحب آپکی اپنے حفظ و امان میں رکھے اور جزائے خیر عطا فرمائے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Fielding Graduate University Scholarship 2027
A Beautiful view of Fielding Graduat University Fielding Graduate University: History & Educational Philo sophy Fielding Graduate Univ...
Tips For Students
-
The Government of Bahrain offers various scholarship programs to support students in pursuing higher education both domestically and interna...
-
Nanyang Technological University, Singapire Nanyang Technological University offer scholarship 2026_2027 Nanyang univesity Inaugurated on 1 ...
No comments:
Post a Comment